24 Jun 2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
قومی کرکٹرز کی بڑی تعداد حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے جن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کر رہے ہیں، قومی کرکٹر کی صفائی کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔