اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمرجنگ مینز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کا اعلان، محمد حارث کپتان مقرر

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایمرجنگ مینز ایشیا کپ کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان کردیا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو مینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں حصہ لینے والی پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ 14 سے23 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔محمد حارث پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور نو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ پاکستان شاہینزکی قیادت کریں گے۔

محمد حارث کی قیادت میں 15رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیاگیا ہے، ٹیم میں محمد حارث ( کپتان وکٹ کیپر ) ،عمیر بن یوسف ( نائب کپتان )، عماد بٹ ،ارشد اقبال، حسیب اللہ، کامران غلام ،مہران ممتاز، مبصر خان ، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔قاسم اکرم ،صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، شاہنواز دھانی ، سفیان مقیم اور طیب طاہر کی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمدعباس آفریدی، محمد جنید اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شریک مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان شاہینز کو گروپ اے میں انڈیا اے، نیپال اور سری لنکا اے کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں افغانستان اے، اومان، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے