اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مختلف سکیموں کیلئے اربوں روپے کی گرانٹس منظور

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف سکیموں کیلئے اربوں روپے کی گرانٹس منظور کی گئیں۔

اجلاس میں سندھ کی شوگر ملز کو 32 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی، چینی 12 جون سے اگلے 60 دن کے اندر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔اجلاس میں وزارت ریلوے کیلئے 2.5 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور کی گئی، رقم عملے کی تنخواہوں اور پینشن پر خرچ کی جائے گی، خزانہ ڈویژن کیلئے 250 ارب روپے کی ضمنی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی جو موجودہ مالی سال کیلئے صوبوں کے اضافی اخراجات کی ضروریات کیلئے ہے۔

مزید برآں وزارت ہاؤسنگ کیلئے 3 ارب 80 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی، مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے 1 ارب 20 کروڑ جبکہ ریکوڈک منصوبے کیلئے  1 ارب 23 کروڑ روپے کی گرانٹ وزارت توانائی کیلئے منظور کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے