(لاہور نیوز) جرمنی میں جاری سپیشل اولمپکس میں اب تک پاکستان نے 6 سونے کے تمغے جیت لیے ہیں ۔
پاکستان کے ایتھلیٹ عثمان قمر اور زینب علی رضا نے جرمنی میں جاری سپیشل اولمپکس میں حصہ لیا اور سونے کے تمغے جیت لیے،اس کے علاوہ عثمان قمر نے روڈ سائیکلنگ میں بھی ایک گولڈ میڈل جیتا تھا۔خیال رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
قبل ازیں پاکستان کے سیف اللہ سولنگی نے برلن میں جاری سپیشل اولمپکس ورلڈگیمز میں پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں 2 گولڈ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا میڈل جیتا۔سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں اسپیشل اولمپکس پاکستان (SOP) نے 87 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے جن میں 33 خواتین اور 54 مرد شامل ہیں، تمام کھلاڑی 11 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان ٹینس، ہاکی، پاور لفٹنگ، بوکس، فٹبال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لے گا۔