اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تاخیر کا امکان

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جانے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

سلیکشن کمیٹی، شعبہ انٹرنیشنل اور قومی ٹیم مینجمنٹ نے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے ابتدائی مشاورت  کر لی ہے تاہم بورڈ میں تبدیلیوں کے باعث معاملہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان میں تاخیر ہونے کے باوجود اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہی ہوگا۔

مینجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہونے پر اب قائم مقام چیئرمین الیکشن کمشنر ہیں، نئے چیئرمین کی آمد سے پالیسیوں اور فیصلوں میں بھی تبدیلی کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو شیڈولڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلیاں ہو سکتی ہیں، قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس ریڈ بال اور وائٹ بال کیٹیگریز متعارف کرائی گئی تھیں، ریڈ بال اور وائٹ بال کیٹیگریز میں اے، بی اور سی کیٹیگریز کے ساتھ ایمرجنگ کیٹیگری بھی شامل کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 25 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، نئے کنٹریکٹ میں کئی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں تبدیلی اور کئی کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔

اظہر علی ریٹائر ہونے پر کنٹریکٹ سے باہر ہوچکے ہیں، فواد عالم اور یاسر شاہ کے ساتھ ساتھ نعمان علی، خوشدل شاہ، عثمان قادر اور زاہد محمود کا بھی جگہ برقرار رکھنا مشکل نظر آرہا ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں حارث رؤف اور نسیم شاہ کو ترقی مل سکتی ہے جبکہ افتخار احمد، صائم ایوب، احسان اللہ، زمان خان اور اسامہ میر کو کنٹریکٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے