اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کا کوئی ایسا باؤلر نہیں جس کا مخالف ٹیموں پر خوف ہو: احمد شہزاد

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ بھارت کا کوئی ایسا فاسٹ باؤلر نہیں جس نے مخالف ٹیمز کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا ہو۔

ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اوپنر احمد شہزاد نے ہندوستانی باؤلرز کے حوالے سے اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد بھارتی باؤلرز کی بے عزتی کرنا نہیں لیکن وہاں ایسا فاسٹ باؤلر نہیں جس نے مخالف ٹیمز کے ذہنوں میں خوب پیدا کیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس جسپرت بمہرا، رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون جیسے اچھے گیند باز ہیں لیکن کوئی باؤلر ایسا نہیں جس کا خوف ہو اور دیگر ٹیمز ان کے سامنے کھیلنے سے ڈرتی ہوں۔

قومی ٹیم کے سب سے زیادہ خطرناک باؤلر کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ شعیب اختر کے علاوہ کسی اور باؤلر کو یاد نہیں کرسکتا، کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں انکا سامنا کرنے کا موقع ملا، انکے خلاف ریوس سوئنگ کھیلنا بہت مشکل تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے