اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا۔

نگران  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سزا میں کمی کی مدت 2 ماہ سے بڑھاکر 3 ماہ کر دی گئی، سزا میں کمی کا اطلاق سال میں 2 بار ہوسکے گا،8 جیلوں کی انتظار گاہوں میں سہولتیں بہتر بنانے کے پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جیلوں میں پی سی اوز کی تعداد میں اضافہ جبکہ قیدیوں کے لئے ویڈیو کال اورانٹرنیشنل کال کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی، جیل ہسپتالوں کا انتظام محکمہ صحت کے سپرد کر دیا گیا، بیرکس میں کیبل کے ساتھ ایل ای ڈی ٹی وی کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران جیل کینٹین کے فرسودہ نظام کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ہر جیل میں فیزیکل کینٹین یا بڑے سٹور کی چین یا یوٹیلیٹی سٹور کھولنے کی تجویز دی گئی ہے،جیلوں کی تمام بیرکس اور سیل میں ایئر کولر لگانے کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے ۔

جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس میں قیدی کو پیرول پر رہا کرنے کا اختیار سپرنٹنڈنٹ جیل کو دینے کافیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے خصوصی دعوت پر بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، احد چیمہ نےجیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتو ں کی فراہمی بارے تجاویز دیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ا حد چیمہ کی تجاویز کو سراہا، محسن نقوی نے جیل ریفارمز پرعملدرآمد بارے ضروری ہدایات دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے