اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے غیرملکی کوچ کو1 کروڑ 30 لاکھ روپے تنخواہ کی ادائیگی

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو غیر ملکی کوچ سیگفرائیڈ کی تنخواہ کی مد میں ادائیگی کر دی۔

پی ایس بی نے غیر ملکی کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کی تنخواہ کی ادائیگی نومبر 2021 تا اپریل 2022 تک جاری کر دی ہے۔ پی ایس بی کی جانب سے پی ایچ ایف کو جاری چیک کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ 13 ہزار 435 روپے ہے۔

ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے کوچ کی تنخواہ کی ادائیگی کا چیک سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے حوالے کیا، ممبر سلیکشن کمیٹی پی ایچ ایف اولمپئن شکیل عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ غیر ملکی کوچ کی تنخواہ کی ادائیگی کے سلسلےمیں خصوصی اقدامات اور تعاون پر ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسو اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کا شکرگزار ہوں، سپورٹس بورڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر غیر ملکی کوچ کی 5 ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی گئی ہے۔

اولمپئن شکیل عباسی نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو مثالی کام کر رہے ہیں، قومی کھیل کے ساتھ تعاون کرکے ہاکی کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے