اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنا ہو گی، وزیراعظم

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔

عالمی معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مالیاتی اقدامات بارے "نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ" سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمٹ کے بہترین انعقاد پر فرانسیسی صدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، 33 لاکھ افراد گھروں سے محروم اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، سیلاب سے 20 لاکھ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ ہوئے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیکرٹری جنرل نے سیلاب سے ہونیوالی تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھی، پاکستان کے عوام نے سیلاب جیسی بڑی آفت کا بہادری سے مقابلہ کیا، دیکھنا ہوگا کہ جب جنوبی ممالک مصیبت میں ہوں تو شمالی ممالک کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک عالمی سطح پر معاشی انصاف نہیں ہوگا تو دنیا خطرے سے دو چار ہو گی، ہمیں وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنا ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے