22 Jun 2023
(ویب ڈیسک) مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کرتے ہوئے 9 مئی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
شرکاء کے وفد کا کہنا تھا کہ آج جناح ہاؤس کو دیکھ کر ہمیں بہت دکھ ہوا ہے، 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ہم سمجھ نہیں پا رہے کہ سیاست کی آڑ میں نوجوان نسل کو کیا سکھایا جا رہا ہے۔
وفد نے کہا کہ ہماری ریڈ لائن پاکستان اور پاک فوج ہے، ہم پاکستان سے آگے کسی سیاسی جماعت کو نہیں مانتے، پاکستان ہےتو ہم ہیں، ہمارا کاروبار اور ہمارے بچے ہیں۔
شرکائے وفد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فوج بارڈر پر دشمن سے لڑ کر قربانیاں دیتی ہے، قائد کا گھر ہمارا قومی ورثہ ہے، ہم اس کو کیسے تباہ کر سکتے ہیں۔