اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کے قیام امن کیلئے سرچ آپریشنز، ہزاروں افراد کے کوائف کی تصدیق

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری ہے۔

سربراہ لاہورپولیس بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ لاہور پولیس نے رواں سال اب تک مختلف علاقوں میں 3170 سرچ آپریشنز کئے ہیں، دوران سرچ آپریشن 79213 گھروں،41938 کرایہ داروں اور330657 افراد کے کوائف کی تصدق کی گئی۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرمختلف تھانوں میں 561 مقدمات درج کئے گئے۔

بلال صدیق کمیانہ کے مطابق اس دوران پولیس نے منشیات کے 13 اور ناجائز اسلحہ کے 21 مقدمات بھی درج کئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران 33اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

            سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، پولیس فورس کو جدید تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے