اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں: آئی جی پنجاب

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کیجانب سے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی درخواستوں پر داد رسی کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔

 آئی جی پنجاب نے سائلین کو مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی، ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی اوز کوشہریوں کے مسائل مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ کرکے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، خواتین، بزرگوں اور بے سہارا  افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سنٹرل پولیس آفس آنے والے ہر درخواست گزار کی شکایت  کو اپنا ذاتی مسئلہ سمجھ کر سنیں اور داد رسی کریں، ایس ایچ اوز، سپروائزری افسران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پولیس سٹیشنز انصاف کی فراہمی کا بنیادی مرکز ہیں، شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوتاہی  ہرگز برداشت نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے