اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور اور کراچی میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی شکایات

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری سے متعلق ایئر لائنز کی شکایات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نئی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے کو لاہور فلائٹ ریجن کے 100 ناٹیکل میلز کے درمیان طیاروں کے جی پی ایس سگنل کا مسئلہ رپورٹ ہوا تھا، کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے کچھ حصوں میں بھی طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شکایات موصول ہونے پر تمام فضائی کمپنیوں کو اس حوالے سے نئی ہدایت جاری کردی ہیں۔

سی اے اے کی جانب سے جاری ہدایات میں  کہا گیا ہے کہ جی پی ایس سگنل میں دشواری پر تمام پائلٹ فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو رپورٹ کریں، جی پی ایس سگنل میں دشواری سے متعلق ایئر ٹریفک کنٹرول کو تفصیلات کے ساتھ فوری آگاہی دی جائے۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل بھی کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان طیاروں کے جی پی ایس سگنل کا مسئلہ رپورٹ ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے