21 Jun 2023
(لاہور نیوز) محکمہ خوراک پنجاب کھربوں روپے مالیت کے گردشی قرضوں کے پہاڑ تلے دب گیا، محکمہ خوراک پنجاب 750 ارب روپے سے زائد کا مقروض ہے ۔
نگران صوبائی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران محکمہ خوراک کو واجب الادا سبسڈی کی مد میں 200 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی، پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک کو سبسڈی کی مد میں 380 ارب روپے مزید ادا کرنے ہیں۔
حکومت پنجاب کا 600 ارب قرض واپس کرنے کا دعویٰ بھی ہوا ہو گیا، محکمہ خوراک پنجاب نے بنکوں سے حاصل کردہ 750 ارب روپے کے قرضے واپس کرنے ہیں۔
پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلورملز انڈسٹری ہمیشہ سے کہہ رہی ہے کہ محکمہ خوراک کے گردشی قرضوں نے سرکاری گندم کی قیمت کو بڑھا رکھا ہے جس کے نتیجے میں سرکاری آٹے کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔