اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یونان کشتی حادثے پر کارروائی کی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کو پیش کر دی گئی

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(ویب ڈیسک) یونان میں کشتی حادثے کے معاملے پر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کی۔ اس موقع پر کشتی حادثے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج کئے گئے ہیں، 20 سے زائد انسانی سمگلروں کیخلاف بھی مقدمات درج کئے ہیں، حادثے کے بعد گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور سے 5 انسانی سمگلر گرفتار کیے جا چکے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا، واقعات کی روک تھام کیلئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن بٹ نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث عناصر کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں، انسانی سمگلرز اور ان کے سہولت کار بین الاقوامی مجرم ہیں، سوشل میڈیا پر انسانی سمگلرز کے غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کرنے والے مواد پر بھی سخت کارروائی کی جائے، انٹر ایجنسی ٹاسک فورس میں شامل اداروں کیساتھ مل کر موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ نے مزید کہا ہے کہ کشتی حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطے تیز کئے جائیں، یونان سے معلومات کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے، حادثے میں ملوث انسانی سمگلرز کیخلاف درج انکوائریز اور کیسز کی تحقیقات کو جلد مکمل کیا جائے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

محسن بٹ نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے