19 Jun 2023
(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے ایک بار پھر طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے 22 جون کو طلب کیا ہے، ان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات اور کرپٹ پریکٹس کا الزام ہے۔
نیب نے عثمان بزدار کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔