اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب بجٹ منظور، تنخواہوں و پنشن میں اضافہ،600 ارب کا قرض اتارنے کا فیصلہ

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے چار ماہ کے لیے 17 کھرب 19 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں پنجاب حکومت نے 600 ارب کے واجب الادا قرضے اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران صوبائی وزیر عامر میر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پنجاب کےبجٹ کا حجم 1719 ارب روپے رکھا گیا ہے، 881 ارب روپے وفاقی حکومت دے گی جبکہ صوبہ اپنے طور پر194 روپے اکٹھے کرے گا، تنخواہوں کی مد میں 721 ارب روپے رکھے گئے ہیں، تعلیم کے بجٹ میں31 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا،پنشنرز کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ ہوا ہے،80سال کی عمر سے زائد پنشنرز کی پنشن میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، تنخواہوں اور پنشن کیلئے 719 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ ایک ارب روپے کا جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے، پنجاب گندم کیلئے روزانہ 25 کروڑ روپے کا سود ادا کر رہا تھا، یہ سود 600 ارب روپے ہوچکا، 600 ارب کا قرض اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، 4 ماہ میں یہ قرض اتار دیں گے، اگلے 4 ماہ میں 112 ارب روپے چھوڑ کر جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں پی کے ایل آئی کے لیے 10 ارب روپے اور کلائمیٹ چینج کے لیے 8اعشاریہ 8 ارب روپے رکھے گئے ہیں، زراعت کے شعبے میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں 47 ارب اور آبپاشی کے لیے 18 ارب روپے جبکہ  آئی ٹی کے شعبے کے لیے 5اعشاریہ 3 ارب روپے مختص کیے  گئے ہیں۔

نگران صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے کہا پنجاب حکومت نے عوام دوست بجٹ بنایا ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا، ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کیلئے 31 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پنجاب میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، اسٹمپ ڈیوٹی کو کابینہ نے ایک فیصد کردیا ہے بجٹ میں زراعت کیلئے65 بلین روپے رکھے گئے ہیں، غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے70ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے