اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نگران پنجاب کابینہ نے آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی

19 Jun 2023
19 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب کابینہ نے آئندہ چار ماہ کے لیے 17 کھرب 19 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال کے آئندہ چار ماہ کا بجٹ پیش کیا گیا، نگران پنجاب کابینہ نے آئندہ چار ماہ کا بجٹ منظور کر لیا۔

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے چار ماہ کے بجٹ کا حجم 17 کھرب 19 ارب ہوگا، جاری اخراجات میں 4 ماہ کے لیے 721 ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات ہیں،  پنشن کے لیے 116 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 325 ارب روپے مختص کرنے کی سفارشات ہیں۔

 کیپٹل اخراجات کے لیے 277 ارب اور اکاؤنٹ فوڈ میں 395 ارب روپے مختص ہوں گے، ذرائع آمدن کے حصول کے لیے 579 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا جائے گا، صوبائی محاصل میں 393 ارب اور نان ٹیکس میں 186 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح سیلز ٹیکس میں 240 ارب، نیٹ ہائڈل پرافٹ میں 30 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے