اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مری میں روڈز کی ناقص تعمیرات پر تحقیقات کا حکم

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مری میں ناقص روڈز کی ناقص تعمیرات کی شکایت پر فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پندرہ سال سے تعطل کے شکار دریائے جہلم بلک واٹر سپلائی منصوبے کا اچانک دورہ کیا، محسن نقوی نے منصوبے کے اربوں روپے کے پڑے پائپ دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے منصوبے کے پائپ اور دیگر سامان جنگل اور سڑکوں کے کنارے پڑے ہونے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔

محسن نقوی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام نے منصوبے بارے بریفنگ دی،دوران بریفنگ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے 29 کلومیٹر پائپ خریدا گیا اور تین کلو میٹر لگایا چکا ہے، اس منصوبے کے لیے 129 کنال زمین بھی خریدی جا چکی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود گزشتہ کئی سالوں سے منصوبہ تعطل کا شکار ہے، بلک واٹرسپلائی کا منصوبہ مری کیلئے انتہائی اہم ہے، مری میں پانی کا دیرینہ مسلئہ ہے، پی این ڈی اور دیگرمتعلقہ اداروں سے میٹنگ کے بعد منصوبے پر پیشرفت کی جائے گی۔

محسن نقوی نے گزشتہ سال سوا ارب روپے کے فنڈز سے مری کے روڈ کی ناقص تعمیر و مرمت کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیا، وزیراعلیٰ نے مری میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی مری میں ڈائلسز سنٹرز جلد فعال بنانے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے کہا  عوام اور سیاحوں کو صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات کیلئے صوبائی وزیر صحت کوہدایت جاری کردی گئی ہے، نگران وزیر صحت مری ہسپتال  کے معاملات حل کرنے کیلئے مری موجود ہونگے۔

بعد ازاں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی مری کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے لاہور روانہ ہو گئے، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عامرمیر بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے