اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل آٹھویں ماہ بھی کمی

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں مسلسل آٹھویں ماہ بھی کمی کا رجحان رہا، جو صنعت کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔

اگرچہ مئی کے مہینے میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں مثبت رجحان رہا اور یہ 7 فیصد اضافے کے ساتھ 1.32 ارب ڈالر پر پہنچ گئی، لیکن سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد تک کمی کا رجحان رہا۔

اے ایچ ایل ریسرچ کے مطابق مئی میں مثبت رجحان کے باجود رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر ٹیکسٹائل کی برآمدات 14.7 فیصد کی کمی کے ساتھ15.03 ارب ڈالر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹ مسلسل آٹھ ماہ سے تنزلی کا شکار ہے، مئی کے مہینے میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد اضافے کے ساتھ 1.32 ارب ڈالر رہی، جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمدات بھی 3 فیصد اضافے کے ساتھ889 ملین ڈالر رہی۔

تاہم، گزشتہ سال کے مئی سے موازنہ کریں تو ٹیکسٹائل برآمدات میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، ویلیوایڈڈ مصنوعات میں21 فیصد اور بنیادی مصنوعات میں 19فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات سالانہ بنیادوں پر15 فیصد کمی کے ساتھ 15.03 ارب ڈالر رہی ہے، بنیادی مصنوعات میں22 فیصد جبکہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اندازہ ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ٹیکسٹائل برآمدات 16 فیصد کمی کے ساتھ 16سے16.5 ارب ڈالر رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے