اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) قومی فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے شمائلہ ستار کو جیوفنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے ہوئی جس کے بعد قومی فٹبالرشمائلہ ستارکی گرفتاری کےلیے ان کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ شمائلہ ستار کو گرفتارکرنے کے بعد جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا، جہاں اُن کی شناختی پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ شمائلہ ستار فٹبال کی قومی ٹیم میں بطورگول کیپرنمائندگی کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔

9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور میں تھوڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مطلوب شرپسندوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، اور پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں ابتک گرفتار کئے گئے 11 سو سے زائد ملزمان میں سے 160 ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے