اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم کی سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں متبادل ذرائع سے توانائی بالخصوص شمسی توانائی سے متعلق پالیسی سازی پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، خرم دستگیر خان، سید نوید قمر، ریاض حسین پیرزادہ، مشیرِ وزیر اعظم احد چیمہ، معاونِ خصوصی جہانزیب خان، چیئرمین نیپرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر ملک گیر سولرائزیشن منصوبے پر پیشرفت اور متبادل ذرائع سے توانائی کی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں حکومت نے متبادل ذرائع بالخصوص شمسی ذرائع سے بجلی کی پیداوار کیلئے اقدامات یقینی بنائے ہیں، سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے، شمسی توانائی سے نہ صرف کم لاگت بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی بلکہ قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی سے متعلق پالیسی سازی کے عمل کو تیز کرکے جلد اسے حتمی شکل دی جائے، پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے