اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شیل کے شیئر کسی اور کے نام منتقل ہو رہے ہیں، پمپ اسی طرح کام کرینگے: اسحاق ڈار

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شیل کے حوالے سے کوئی فکر والی بات نہیں، شیل کمپنی کے شیئر کسی اور کے نام منتقل ہو رہے ہیں، شیل کے پمپ اسی طرح کام کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ فنڈز کی حکمت عملی کے تحت وزارت مالیات نے چینی بینکوں سے رابطہ کیا اور انہیں پیشکش کی کہ آپ کی ادائیگیاں وقت سے قبل کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران طے ہوا کہ وقت سے قبل ہونے والی ادائیگی کا جرمانہ بھی لاگو نہیں ہوگا، صرف جو رقم دینی ہے وہ دیں گے، اس طرح فاسٹ ٹریک پر دی گئی یہ پے منٹ پاکستان کو واپس مل گئی، پیر کو پے منٹ دی اور جمعہ کو واپس مل گئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 2  ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے قرض کی تمام ادائیگیاں وقت پر ہوں گی ،ہمیں کوئی مشکل نہیں اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، چینی بینکوں کو 3 سو ملین ڈالرز کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے، چینی بینکوں سے 3 سو ملین ڈالرز پاکستان کو مل جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے