اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ 9 مئی: سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کے اعترافات کا سلسلہ جاری

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سانحہ 9 مئی کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کے اعترافات کا سلسلہ جاری ہے۔

زمان پارک میں ہوئی سازش کو سیاسی جماعت کے اپنے کارکنوں نے بے نقاب کر دیا۔

لاہور کے جناح ہاؤس میں شرانگیزی کی منصوبہ بندی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری سے ایک دن پہلے ہو چکی تھی۔

پی ٹی آئی کارکن کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد اور اعجاز چودھری نے کارکنوں کو جناح ہاؤس جانے کی ہدایت دی، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے ایک دن پہلے میٹنگ بلا کر انتشار کا مکمل منصوبہ تیار کر لیا تھا۔

کارکن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے پہلے ہی جناح ہاؤس پر حملے کا منصوبہ بنا لیا تھا، شرانگیزی کے بعد انہوں نے خود کو بچانے کیلئے ایجنسیوں پر الزام تراشی کی، وزارت عظمیٰ چھنتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی نے افواج پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے وقت پی ٹی آئی کے حسان نیازی بھی موجود تھے، انہوں نے کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے