اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصد کمی ریکارڈ

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر مئی 2023 تک کی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر 4.523 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر4.760 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، مئی میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 385 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال مئی کے 529 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 29 فیصد کم  ہے۔

 اپریل میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 277 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو مئی میں بڑھ کر385 ملین ڈالر ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے