اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ممبر پنجاب بار کونسل کے گھر ڈکیتی اور ملازم کو قتل کرنیوالی خواتین گرفتار

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی کے گھر ڈکیتی اور ملازم کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈکیتی اور قتل کی واردات میں ملوث 3 خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں ڈکیتی اور ملازم کے قتل میں گھر میں کام کرنے والی خواتین ہی ملوث تھیں، جنہیں سی آئی اے کینٹ پولیس نے 30 گھنٹے میں گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والی خواتین میں بسمہ زوہن، عنبرین اور کویتا مسیح شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول شخص ممبر پنجاب بار کونسل کے گھر خانساماں تھا، جب کہ واردات میں ملوث خواتین بھی اسی گھر میں کام کرتی تھیں، خواتین نے گھرمیں داخل ہو کر سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے، جس پر مقتول نے مزاحمت کی، تاہم تینوں خواتین نے مل کر اس کا گلا دبا کر مار دیا، اور موقع سے فرارہوگئیں۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہےاور ان کے قبضے سے مال مسروقہ، نقدی،طلائی زیورات، گھڑیاں، چرائی گئی کلاشنکوف سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے