اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا مسابقتی توانائی ٹیرف بحال رکھنے کا مطالبہ

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے مسابقتی توانائی ٹیرف بحال رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپٹما نے وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی آن بجٹ کے چیئرمین، وفاقی وزیر تجارت، سیکرٹری تجارت کو خط لکھ دئیے۔ خط میں کہا گیا کہ سابق حکومت نے جب مسابقتی توانائی ٹیرف دیا تھا تو صرف دو برس میں ٹیکسٹائل برآمدات سات ارب ڈالر بڑھائیں لیکن اب ایکسپورٹ انڈسٹری کو مسابقتی ٹیرف ختم ہونے سے 10 ارب ڈالر کا نقصان ہو گا۔ ملکی ایکسپورٹرز حریف تجارتی ممالک کی صنعت سے مقابلہ نہیں کر سکیں گے اور عالمی منڈی میں اپنی پراڈکٹس کا مناسب ریٹ نہیں دے سکیں گے اور تجارتی آرڈرز کم ملیں گے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے گیس اور بجلی کا مسابقتی توانائی ٹیرف بحال رکھنے کا مطالبہ کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آر ایل این جی ٹیرف 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رکھا جائے جبکہ بجلی ٹیرف 9 سینٹ فی یونٹ تک رکھے جائیں۔

حکومت نے چند ہفتے پہلے مسابقتی توانائی ٹیرف کی سہولت ختم کرتے ہوئے ایکسپورٹ انڈسٹری کا ٹیرف پر دیا جا رہا ریلیف واپس لے لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے