اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کاروباری ہفتے میں کرنسی مارکیٹ میں مثبت رحجان، انٹربینک میں ڈالر معمولی مہنگا

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) کاروباری ہفتے میں کرنسی مارکیٹ میں مثبت رحجان رہا۔ انٹربینک میں ڈالر معمولی مہنگا ہوا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے سستا ہو کر 300 روپے کی حد سے نیچے آ گیا۔

ڈالر اور روپے کی کشمکش جاری ہے۔ ریکارڈ تیزی کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور روپے کی شرح تبادلہ میں غیر معمولی فرق کم ہونے لگا۔ کاروباری ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ 8 روپے کم ہوا جس سے ڈالر ریٹ 297 روپے تک آ گیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ کا فرق 10 روپے رہ گیا۔ گزشتہ ہفتے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق 30 روپے تک پہنچ چکا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اکثر معاشی اشاریے منفی ہونے کے باوجود ڈالر کی قدر میں کمی بہتر خیال کی جا رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ زیادہ ہونے سے ترسیلات زر کے لئے ہنڈی کا استعمال بڑھ گیا تھا جس سے ترسیلات زر کی سرکاری سطح پر آمد کم ہو رہی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا تاہم انٹر بینک ڈالر ریٹ میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ ہفتہ بھر میں سرکاری ریٹ 26 پیسے اضافے سے 287 روپے 19 پیسے تک پہنچ گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے میں تاخیر سے روپے پر دباؤ کا خدشہ ہے لیکن چین سے ایک ارب ڈالر ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آ سکتی ہے۔ روسی تیل کی چینی کرنسی میں خریداری سے بھی روپے کو سنبھالا مل سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے