اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(ویب ڈیسک) بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں اہم پیشرفت، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت کمیشن کے دیگر اراکین کو دھمکیاں دینے پر فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔

فواد چودھری عدالت میں پیش ہوگئے، عدالت نے  فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ 24 جون کو فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے مقدمے کی نقول بھی فواد چوہدری کو فراہم کردی ہیں۔

 واضح رہے کہ اس کیس میں فواد چوہدری کو 25 جنوری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، یکم فروری کو سیشن کورٹ نے ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے