اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کی بحالی فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 21 جون کو سماعت کرے گا جس کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔

سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے اراکین قومی اسمبلی کو بحال کرنے کے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

اپیل میں فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر سمیت 61 مستعفی اراکین اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

سیکرٹری قومی اسمبلی نے موقف اختیار کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تحریک انصاف کے 123 ممبران قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیا۔

عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے، اب 21 جون کو کیس کی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے