اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) سابق گورنر پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ اے ایس آئی نیاز احمد کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

لطیف کھوسہ کے گھر کے اطراف لگے کیمروں سے ملزمان کی تصاویر پولیس کو موصول ہوگئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے چار ملزمان تھے، دو ملزمان موٹرسائیکل پر اور دو پیدل تھے جبکہ ملزمان کی ڈی ایچ اے ناکہ سے گزرنے کی تصاویر بھی حاصل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوا، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سردار لطیف کھوسہ کا واقعہ کے بعد کہنا تھا کہ اس طرح کے حربوں سے وکلاء کی تحریک کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، ہم چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں،اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے