اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے 11 لاکھ 61 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کا اضافہ کیا، وزارت خزانہ

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(لاہورنیوز) وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر نے گزشتہ 11 ماہ میں 11 لاکھ 61 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کا اضافہ کیا ہے۔

وزارت ‏خزانہ کے مطابق ‏50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ایک بڑا قدم ہے، بجٹ میں مخصوص شعبوں میں ٹیکس چھوٹ کا اعلان معاشی ترقی کیلئے کیا گیاہے، ٹیکس چھوٹ کا مقصد عام شہری کو روزگار اور ذریعہ معاش کیلئے پائیدار راستہ فراہم کرنا ہے۔

ٹیکس چھوٹ میں رکھی گئی رقم پھر بھی کم ہے، بجٹ میں ریلیف اقدامات صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود نہیں، بی آئی ایس پی کا بجٹ 400 سے بڑھا کر450 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے فروری 2023ء میں بی آئی ایس پی کا بجٹ 350 روپے سے بڑھا کر 400 ارب روپے کیا تھا، بجٹ میں متوسط طبقے کے افراد کے لیے اربوں روپے ٹارگٹڈ سبسڈی مختص کی گئی۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے 5 اشیائے ضروریہ پر35 ارب روپے ٹارگٹڈ سبسڈی دی گئی ہے جبکہ یہ سہولتبی آئی ایس پیسے  مستفید ہونے والوں کے لیے بھی دستیاب ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے