اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بلدیاتی اداروں کی خدمات کو جلد ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے: نگران وزیر بلدیات

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی تمام خدمات کو بہت جلد ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔

نگران وزیر ابراہیم مراد نے قصور میں اجلاس کی صدارت کی جس میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں  کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر نے دربار بابا بلھے شاہؒ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، ابراہیم مراد نے مصطفیٰ آباد میں اخوت یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا، ڈاکٹر امجد ثاقب نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور تدریسی عمل پر وزیر بلدیات کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت اور معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے، وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ویژن کیمطابق محکمہ بلدیات میں بہتری لا رہے ہیں، پنجاب میں "اب گاؤں چمکیں گے" پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، پروگرام کے تحت دیہات میں شہروں کی طرز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے بلدیاتی ادارے کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے