پنجاب گورنمنٹ
کاہنہ: بچے کا مین ہول میں گر کر ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
16 Jun 2023
16 Jun 2023
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے ناز ٹاؤن میں 5 سالہ بچے فیضان کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملہ پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر لاہورڈویژن سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مین ہول میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے کھلے مین ہولز کو فی الفور کور کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے ایس ڈی پی او کاہنہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ۔