اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو بھی اینٹی کرپشن نے نشانے پر رکھ لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی سٹیل مل کی تعمیرات میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے، اینٹی کرپشن پنجاب نے شیخوپورہ میں حماد اظہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ حماد اظہر کی سٹیل ملز کی تعمیر میں کمرشلائزیشن فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری کے بغیر سٹیل ملز غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور میونسپل کمیٹی فیروز والا کے بلڈنگ انسپکٹر حاجی محمد اقبال کو ایف آئی آر میں نامزدکیا گیا ہے، اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اور بلڈنگ انسپکٹر حاجی اقبال کی گرفتاری کی منصوبہ بندی کرلی۔

 سٹیل ملز کی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ اور میونسپل کمیٹی فیروزوالا کے دیگر ذمہ داران کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے