اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اینٹی سموگ کیس، ہائیکورٹ کا بلند وبالا عمارتوں پر درخت لگانے کا حکم

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہورہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے بلند و بالا عمارتوں کی چھتوں پر درخت لگانے کیلئے ایل ڈی اے کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے مفاد عامہ کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔

عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ  چھانگا مانگا میں پی ایچ اے فوری درخت لگانے کے ایم او یو پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

عدالتی معاون نے بتایا لاہور کے 64  کالجز میں پودے لگانے کے حوالے سے ڈائریکٹرکالجز سے رپورٹ طلب کی ہے، دوران سماعت ماحولیاتی کمیشن کے رکن نے بتایا کہ پہلی مرتبہ قصور میں 28 ٹینریز سیل کی گئی ہیں۔

بعدازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 23 جون تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے