16 Jun 2023
(لاہور نیوز) سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے معاملے پر پولیس نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔
پولیس کے مطابق لطیف کھوسہ کے گھر کے باہر سے گولیوں کے چار خول برآمد کر لیے گئے ہیں، گھر کے مین گیٹ پر گولیوں کے 2 نشانات پائے گئے ہیں، گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے تاحال ملزمان کا سراغ نہیں ملا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے درخواست آنے پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔
یاد رہے گزشتہ رات ڈیفنس میں سابق گورنر پنجاب کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔