16 Jun 2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی، عدالت نے 8 خواتین کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ عدالت نےپولیس کی طرف سے خواتین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور8 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
خواتین کی جانب سے عمر گل ایڈووکیٹ اور ثاقب جوئیہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ خاتون ملزمان میں ساجدہ بی بی، فائزہ عظمت، شمائلہ ستار ، انیلہ منیر ، خالدہ حمید ،ماریہ خان بلوچ،عالیہ شوکت اور فرح نثار شامل ہیں۔