اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تھانہ نذر آتش کیس، ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج

16 Jun 2023
16 Jun 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ جاری کردیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد سمیت 12 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا جبکہ دیگر 22 شریک ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضمانت ملنے والے 22 ملزمان میں زیادہ تر نابالغ لڑکے شامل ہیں جبکہ چار ملزمان کے حق میں بیلف رپورٹ موجود تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے