16 Jun 2023
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کلمہ چوک کے نزدیک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کلمہ چوک انڈر پاس کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ،جہاں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد انڈر پاس پلر سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔
حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو جناح ہسپتال جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔