شہرکی خبریں
کراچی میئر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
15 Jun 2023
15 Jun 2023
(لاہور نیوز) کراچی میئر الیکشن میں دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔
مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل لاہور خالد احمد بٹ نے کی۔ مظاہرین نے سندھ حکومت، الیکشن کمیشن اور کراچی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین نے کہا کہ پیپلز پارٹی 1970 سے ملک میں دھونس، دھاندلی اور اخلاقی کرپشن کر رہی ہے۔ کراچی میئر الیکشن میں ریاستی مشینری کا استعمال کرکے جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر جمعہ کے دن ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم سیاہ منایا جائے گا۔