15 Jun 2023
(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے مابین ایم او یو سائن ہو گیا۔
راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور این جی او کے مابین ایم او یو پر دستخط ہو گئے ۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی این جی او کے نمائندے نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ ایم او یو کے تحت آئی آر سی این جی او کے ساتھ چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کا یہ ایک سالہ پراجیکٹ ہو گا۔ عوامی آگاہی سمیت مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا ہے۔