15 Jun 2023
(لاہور نیوز) منشیات کی بھاری مقدار پاکستان سمگل کرنیوالا بھارتی ڈرون سرحد کے قریب پاکستانی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارت سے بھاری مقدار میں منشیات لیکر اڑنے والا ڈرون بارش کے باعث کنٹرول سے باہر ہو کر گنڈا سنگھ کے سرحدی علاقے گدوپلی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
ڈرون گرنے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ ڈرون کے ساتھ بھاری مقدار میں منشیات بھی بندھی ہوئی ہے، ڈرون کے ملبے کو قبضہ میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔