15 Jun 2023
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، سابق صوبائی وزیر سمیت مزید دو شخصیات نے پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔
سابق صوبائی وزیر انصر مجید نیازی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ کے باعث تحریک انصاف سے الگ ہو رہا ہوں، انصر مجید نیازی سرگودھا سے صوبائی وزیر بنے تھے۔
سابق ایم پی اے عامر عنایت شہانی نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا، عامر عنایت شہانی بھکر سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، دونوں نے اپنے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے پارٹی سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔