15 Jun 2023
(لاہور نیوز) گورنر ہاؤس کو ایک بار پھر عوام کے لئے کھولنے کے اقدامات شروع ہو گئے، گونر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے متعلقہ محکموں سے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل تجاویز مانگ لیں۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ڈی جی والڈ سٹی لاہور کامران لاشاری اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر سمیت دیگر حکام نے ملاقات کی، ملاقات میں محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہاؤس لاہور کو عوام کے لیے باضابطہ کھولنے کے اقدامات پر گفتگو کی ۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس لاہور تاریخی عمارت اور قومی ورثہ ہے اسے عوام کے لیے ایک طریقہ کار کے مطابق جلد کھولا جائے۔