15 Jun 2023
( لاہور نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک ہوگیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سی آئی اے صدر اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ریکارڈ یافتہ ملزم ندیم عرف بھولا ہلاک ہوگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا ملزم چند ماہ قبل 20 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا اور قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم وارداتوں کے دوران لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بناتا تھا۔