15 Jun 2023
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو جیل میں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔
جیل حکام کے مطابق آج سے چودھری پرویز الہٰی کے گھروالے ان سے ملاقات کرسکیں گے، پرویز الہٰی سے ملاقات صرف انکے فیملی ممبرز کرسکتے ہیں فیملی کے علاوہ کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو جیل کے مینیو کے مطابق کھانا دیا جارہا ہے، پرویز الہٰی کو آج دوپہر کے کھانے میں چکن دال اور روٹی دی جائے گا۔