اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہائیکورٹ کا ہسپتالوں کے فضلے کی چوری روکنے کیلئے نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری و نجی ہسپتالوں سے فضلے کی چوری روکنے کے لیے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نجی ہسپتالوں میں مریضوں کےعلاج معالجہ کی فیسیں مقرر نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی، ہیلتھ کیئرکمیشن کے سی ای او نے عدالت میں پیش ہوکرنجی ہسپتالوں کے پرائسنگ سیل سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ نجی ہسپتالوں میں فیسیں مقرر کرنے کےحوالے سے میکنزم بنا لیا گیا جسے جلد نافذ کر دیا جائے گا۔

 عدالت نے ہیلتھ کئیر کمیشن سے پرائسنگ سیل کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی، پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نے پرائسنگ سیل بنانے کی یقین دہانی کرادی۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر سلمان کاظمی بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری ونجی ہسپتالوں کےفضلے کو چوری کر کے عام مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے، فضلے کو چوری کرکے عام مارکیٹ میں فروخت کرنے سے ہیپاٹائٹس سی اور دیگر بیماریاں عام ہورہی ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس میں کہا محکمہ ماحولیات اور دیگر ادارے ذمہ داری ایک دوسرے پرڈالنے سے باز رہیں، یہ سنجیدہ نوعیت کامعاملہ ہے متعلقہ محکمے ہرصورت اقدامات اٹھائیں۔

عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ تمام ہسپتالوں کے فضلے کو فروخت کرنے سے روکنے کے لئےکمپیوٹرائزڈ نظام وضع کیا جائے، محکمہ ماحولیات ہسپتالوں کے فضلے کی چوری کی روک تھام کے لئے کمپیوٹرائزڈ نظام سے ہسپتالوں کو منسلک کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے