اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید قربان کے قریب آتے ہی شہر کے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں سج گئیں

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) عید قربان کے قریب آتے ہی شہر کے مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں سج گئیں۔ شاہ پور کانجراں میں بیوپاریوں کی بڑی تعداد اپنے جانور لے کر پہنچ گئی۔

مہنگائی کے باعث اس سال جانور بھی مہنگا بکنے لگا۔ چھوٹا جانور ستر ہزار سے ڈیڑھ لاکھ جبکہ بڑا جانور 2 لاکھ سے 15 لاکھ تک فروخت کیا جا رہاہے۔

مہنگائی کے باعث شہری جانوروں کی زیادہ قیمتوں بارے شکوہ کرتے نظر آئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت جانور اس سال پچاس ہزار تک مہنگا ہوا ہے۔

شاہ پور کانجراں کے بیوپاری حکومت کی جانب سے دی گئی سہولیات پر مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے حکومت طے کردہ ریٹ کے مطابق ہی جانور کے پیسے لے رہی ہے۔

جانور مہنگا ہونے کی وجہ سے منڈیوں میں شہریوں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے ۔ جانور لینے آئے زیادہ تر شہری خالی ہاتھ واپس لوٹنے لگے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے