اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سمندری طوفان کے پیش نظر این ٹی ڈی سی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل

14 Jun 2023
14 Jun 2023

(لاہور نیوز) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپچچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) نے سمندری طوفان ' بپر جوائے' کے پیش نظر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کے مطابق خصوصی ٹیموں کی تشکیل وزیراعظم اور وزیرتوانائی کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی، این ٹی ڈی سی کے اپنے نیٹ ورک کی نگرانی کے لئے چار ٹیمیں گرڈ سٹیشن NKI کراچی، گرڈ سٹیشن جھمپیر-1، مٹھی اور حیدرآباد میں 24 گھنٹے الرٹ رہیں گی۔

ایم ڈی ڈاکٹر رانا عبدالجبار کا کہنا تھا کہ 500 کے وی اور 220 کے وی ٹرانسمیشن لائنز کی نگرانی بھی کی جائے گی، حیسکو کی 132کے وی ٹرانسمیشن لائنز سے سپلائی معطل ہونے پر معاونت کیلئے بھی چار ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف انجینئر ایسٹ مینجمنٹ ملتان سے 46 رکنی عملے پر مشتمل چار ٹیمیں بھی حیدرآباد روانہ کردی گئی ہیں، ہنگامی صورتحال کے تناظر میں این ٹی ڈی سی کے فیلڈ آفیسرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں، ٹیمیں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہونے تک متاثرہ علاقے میں موجود رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے